ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ سٹرائیک 2آج نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
مشق ایلنگ اسٹرائیک II دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک II کا آغاز8ستمبر 2024 کو ہوا، مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربہ اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا جن کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔
اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ17ڈویژن مہمان خصوصی تھے، انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔