چیمپئنز ون ڈے کپ:پینتھرز نے لائنز کوشکست دیدی

چیمپئنز ون ڈے کپ:پینتھرز نے لائنز کوشکست دیدی
کیپشن: Champions ODI Cup: Panthers beat Lions

ایک نیوز(چودھری اشرف) چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی ۔
پینتھرز نے 46.5 اوورز میں 284 رنز سکور کیا تھا ، لائنز کی پوری ٹیم 35.2 اوورز میں 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پینتھرز کے مبصرخان اور حیدر علی کے درمیان 144 رنز کی شراکت بنی،مبصرخان 90 رنز اور حیدر علی 84 رنز بناکر نمایاں رہے۔
 شاہین آفریدی اور احمد دانیال نےتین تین وکٹیں حاصل کیں، لائنز کی اننگز میں امام الحق نے نصف سنچر ی  بنائی، پینتھرز کے شاداب خان اور اسامہ میر نےتین تین وکٹیں لیں۔
شاداب خان عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ بدھ کو ڈولفنز اور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔