بائی فیشل سولر پینلز روایتی پینلز سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں

Sep 16, 2024 | 16:45 PM

ویب ڈیسک:عام سولر پینلز کی جدید بائی فیشل سولر پینلز جگہ لینے لگے، یہ روایتی پینلز سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

گھروں میں عام طور پر روایتی مونوفیشل سولر پینل کی تنصیب کی جاتی ہے جن کی مانگ مارکیٹ میں زیادہ ہے، جدید ایجاد با ئی فیشل سولر پینل کی خاصیت ہے کہ دونوں طرف سے توانائی پیدا کرتا ہے۔

بائی فیشل سو لر پینلز ایک جدید ایجاد ہیں جو روایتی مونو فیشل پینلز کے مقابلے میں زیادہ کارکردگی اور تنوع پیش کرتے ہیں،عام سولر پینل صرف اوپری حصے کی طرف سے بجلی پیدا کرتا ہے۔

لیکن بائی فیشل دو طرفہ سولر پینل سامنے اور پیچھے دونوں جانب سے بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ان خصوصی پینلز کو چمکدار سطح پر،جیسے سفید یا ہلکے رنگ کی چھت پر رکھتے ہیں تو اس سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ سولر پینلز اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں جو سورج کی روشنی کو پینل کے اوپر اور نیچے دونوں طرف سے توانائی حاصل کرتے ہیں، با ئی فیشل پینلز میں ایک شفاف بیک شیٹ یا گلاس نصب ہوتا ہے جو روشنی کو گزرنے دیتا ہے اور اس کے عقب کے حصے سے جذب ہونے دیتا ہے۔

با ئی فیشل پینلز روایتی پینلز کے مقابلے میں 20 سے 30 فیصد زیادہ توانائی پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں طرف سے روشنی حاصل کرتے ہیں، بجلی حاصل کرنے میں اس سولر کی بہتر تنصیب اور جگہ کا عمل بھی اہمیت رکھتا ہے۔  

مزیدخبریں