سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: Gold prices hit new highs

 ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا، سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کا اضافہ ہوا،10 گرام سونا 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم ہے۔