ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں چین سے پاکستان کو شکست 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں چین سے پاکستان کو شکست 
کیپشن: Asian Hockey Champions Trophy: China defeated Pakistan in semi-final

ویب ڈیسک: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
  چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان ہوا، پاکستان کیجانب سے واحد گول احمد ندیم نے کیا،پہلے کواٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے کواٹر میں پاکستان کو لگاتار چار پنالٹی کارنر ملے، پاکستان کسی ایک پر بھی گول نہ کرسکا۔
13ویں منٹ میں چین کو پہلا پنالٹی کارنر ملا جس پر یوان لین لو نے گول کرکے سبقت حاصل کر لی،ہاف ٹائم پر چین کو ایک گول کی برتری حاصل تھی،تیسرے کواٹر میں پاکستان کے احمد ندیم نے گول کرکے چین کی برتری کا خاتمہ کیا، اس کے بعد پاکستان کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن پاکستان گول نہ کر سکا، مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
  سیمی فائنل کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے، پاکستان نے ابتدائی چار پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کردیے جب کہ چین نے چار میں سے دو پر گول کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔
خیال رہے کہ چین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہلی بار پہنچا ہے،اس سے قبل چین نے پاکستان کو 2006 میں سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔