ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع ہو گیا۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں آج پہلی سماعت کی، کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
نیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے، سماعت کے دوران ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، عمیر مجید اور شہروز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میںپیش ہوئے، ملزمان کی دائر درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔
توشہ خانہ ٹو ریفرنس : عمران خان و اہلیہ کیخلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
Sep 16, 2024 | 16:23 PM