پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کیلئےڈی سی لاہور کو درخواست دیدی 

Sep 16, 2024 | 14:59 PM

ایک نیوز: تحریک انصاف انصاف نے مینار پاکستان جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے نئی درخواست دی ،تحریک انصاف مینار پاکستان پر 21 ستمبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے ، درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم کا بھی حوالہ دیا گیا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام اور تحریک منہاج القرآن بھی مینار پاکستان پر جلسہ کر چکی ہیں پہلے بھی دو بار جلسہ کی درخواست دی جو مسترد ہوئی ۔

مزیدخبریں