نبی ﷺکا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہیگا:مریم نواز

نبی کا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہیگا:مریم نواز
کیپشن: The mention of the Prophet is still high today and will always be high: Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخر الزمان سے اللہ تعالیٰ نے محبت کی، نعت رسول مقبول و عشق رسول کسی کم ظرف و بد بخت کےلئے نہیں ہے۔
  مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کل کے والدین کو کہنا چاہوں گی بچوں کو نبی کریم کی زندگی کی کہانیاں سنائیں تاکہ ان کو ذہن نشین رہے، ہمارے نبی کا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا، اس بات کی خوشی ہے انسانی حقوق کا پہلا درس جس کی بنیاد نبی پاک نے مسجد نبوی پر زمین پر بیٹھ کر کی، نبی کی تعلیم پوری دنیا میں پھیلی انسانیت حقوق کی بنیاد نبی آخر الزمان نے رکھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نبی نے انسانی حقوق کا پہلا منشور دیا خواتین ہوں یا پسے ہوئے طبقات ہوں، کالے گورے اور غریب و امیر کی تفریق نبی آخر الزمان نے ختم کر دی، عورت کو جو حقوق اسلام نے دیا وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیا، نبی آخر الزمان نے فاطمہ کو دل کا ٹکڑا قرار دیا وہ تو اپنی بیٹی کا کھڑے ہوکر احترام کرتے تھے، کسی کی بیٹی کی شادی ہوتی ہے اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو معاشرہ اسے تنگ نظری سے دیکھتا یا طعنہ دیاجاتا ہے۔
  مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلام میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جس کےلئے مکمل ضابطہ حیات نہ دیا ہو، ہمارے ملک میں اقلیتی محفوظ نہیں ہیں ہر بات پر بندوق قتل و غارت و دھمکیاں شروع ہوجاتی ہیں، علماء کرام کی زندگی ایسی ہونی چاہیےجسے دیکھ کر لوگ اسلام سے محبت کرنا شروع کر دیں، قتل و غارت نفرتوں سے نہیں محبتوں سے دلوں کو مسخر کیاجاسکتا ہے، مدرسے کے معلم کو بچے کو بری طرح مارا جاتا ہے، جب تشدد زدہ اپنے محلہ یا گھر میں جائے گا تو کیا پیغام دے گا، دین کی تعلیم مار سے نہیں پیار ہو گی۔