ایک نیوز:لاہورمیں9سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی، 10کی قیمتیں مستحکم، 2 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آلو، ٹماٹر، کریلا، پھول گوبھی، کھیرا، بھنڈی، شلجم، لوکی بوتل، لیموں چائنہ کی قیمتوں میں کمی ،،بینگن، بند گوبھی، اروی، دیسی ٹینڈے، مٹر، پالک، شملہ مرچ، دیسی لہسن، لہسن ہارنی، ادرک چائنہ کی قیمتیں برقرار ہیں۔
اردک تھائی لینڈ اور چائنہ گاجر کی قیمتوں میں اضافہ ،آلو کی قیمت میں 2 روپے کی کمی، 82 سے 80 روپے ہوئی، ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 95 سے 85 روپے ہوئی ،کریلا کی قیمت میں 20 روپے کی کمی، 160 سے 140 روپے ہوئی ، پھول گوبھی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 90 سے 85 روپے ہوئی ۔
کھیرا کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 130 سے 120 روپے ہوئی ،بھنڈی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 100 سے 95 روپے ہوئی ، شلجم کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 120 سے 110 روپے ہوئی ،لوکی بوتل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 70 سے 65 روپے ہوئی ،لیموں چائنہ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 550 سے 545 روپے ہوئی ۔
پیاز 135، بینگن کی قیمت 55، بند گوبھی 150، اروی 170 روپے میں برقرار، دیسی ٹینڈے 200 روپے میں برقرار ، مٹر 300،پالک 70، دیسی لہسن 385، لہسن ہارنی 430 اور ادرک چائنہ 585 روپے میں برقرار ،ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ، کم سپلائی کے سبب قیمت 575 سے 580 ہوئی۔
چائنہ گاجر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ، 80 سے 90 روپے ہوئی ، ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے،شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں ۔