مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر حمایت واضح نہیں ،عظمیٰ بخاری 

مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر حمایت واضح نہیں ،عظمیٰ بخاری
کیپشن: Maulana Fazlur Rehman's support for constitutional amendment is not clear, Uzma Bukhari

ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا ہے فیصل آباد : مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر حمایت واضح نہیں  ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس     فیصل آباد  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا  وزیراعلیٰ پنجاب نے عید میلادالنبی انتظامات کے حوالے سے میری ڈیوٹی لگائی ہے ، پنجاب حکومت عید میلادالنبی ﷺسرکاری سطح پر منا رہی ہے، میلاد جلوسوں کے شرکاء کو نیاز پیش کی جائے گی، فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ، پنجاب میں 55ہزار سے  زائد  پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ، سی ٹی ڈی بھی عید میلاد  النبی ﷺ کے  جلوسوں کو چیک کرے گی، حساس شہروں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی، عاشورہ پر بھی اچھے سکیورٹی انتظامات کئے  گئے ، میں اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق کل ریلیوں کے اختتام تک یہاں موجود رہیں گے ، عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔  

انہوں نے کہا آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ نیازی نہیں لگتا، لوگ کئی کئی سال تک انصاف کے لئے جوتے چٹخاتے پھرتے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا، اس جماعت کو آئینی ترمیم تنگ کر رہی ہے جس کا کام فتنہ پھیلانا ہے ، مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر حمایت واضح نہیں  ہے ، کے پی کے میں مولانا کا مینڈیٹ چرایا گیا ۔