ایک نیوز: ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے36کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایک ہفتہ میں 237 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 703 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 30 جبکہ لاہور اور بہاولپور سے دو دو ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
گوجرانولہ اور فیصل آباد سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا،محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔