پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین پہلا ٹی20آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین پہلا ٹی20آج ہوگا
کیپشن: The first T20 between Pakistan and South Africa Women will take place today

ایک نیوز:(چودھری اشرف) پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا۔
 پہلا ٹی 20 میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ، ملتان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی بلے بازگل فیروزہ کے لیے بڑا موقع ہے کہ وہ اپنےہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج لیتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
گل فیروزہ کے اہلہخانہ کا کہنا ہے کہ ملتان میں کھیلنے پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت فخر ہے کہ ہماری بیٹی اپنی محنت اور لگن سے یہاں تک پہنچی ہے،دعا ہے کہ وہ شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
 والدہ کا کہنا تھا کہ ہم سب بہت خوش ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ وہ یہ میچ جیتے، ملتان میں اس کا پہلا میچ ہونے کی وجہ سے ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں۔