جاوید بٹ قتل:شوٹر سمیت دو افراد گرفتار 

جاوید بٹ قتل:شوٹر سمیت دو افراد گرفتار 
کیپشن: Javed Butt murder: Two people arrested including the shooter

 ایک نیوز:لاہور میں گینگ وار کے دوران طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل کرنے والےشوٹر سمیت دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
  پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر اظہر کو خیبرپختونخواہ سے گرفتار کیا گیا ، جاوید بٹ پر فائرنگ اظہر شوٹر نے کی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے ، جاوید بٹ قتل کے لیے شوٹر اظہر باقائدہ ریکی کرتا رہا ۔
  پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش جاری ہے،ملزم اظہر سے دوران تفتیش جاوید بٹ قتل کے پس پشت عناصر کا تعین ہوگا ۔