ایس آئی ایف سی کی معاونت ، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں بہتری 

Sep 16, 2024 | 11:48 AM

ایک نیوز:ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ِزر میں نمایاں بہتری   ہوئی ہے۔ 

 ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مالی سال25-2024ء کے آغازمیں ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ  ہوا۔  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر گزشتہ برس جولائی تا اگست میں 4.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 1.81 بلین ڈالراضافے کے ساتھ 5.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔  

بنیادی طور پراگست 2024ء کے دوران ترسیلات زر کی آمد سعودی عرب سے 713.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 538.4 ملین ڈالر، برطانیہ سے 474.8 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.4 ملین ڈالر رہی،مالی سال25-2024ء کے آغازمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں سعودی عرب سے 51 فیصد، برطانیہ سے 44 فیصد، امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔  

ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے کی وجوہات میں ہنڈی اورڈالرکی اسمگلنگ پر حکومتی کریک ڈاؤن شامل ہے جس کے باعث شرح مبادلہ مستحکم اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے ،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں ،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معاشی صورتحال کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ترسیلاتِ زرمیں زبردست اضافہ ملکی معیشت  کیلئے ایک مثبت اشارہ ہے ۔   

مزیدخبریں