ایک نیوز: ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کل اسلام اباد میں آئینی ترمیم کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجما ن کے پی کے حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے ساری رات آئینی ترمیم کے لئے ووٹ مانگا جارہا تھا مگر مسودہ کسی کو نہیں دیکھایا گیا، پتہ نہیں آئینی ترمیم تھا یا ایون فیلڈ کی تفصیلات جو سامنے نہیں آرہی تھی، مسودے کو ایک ڈرامے کی طرح سسپینس میں رکھا گیا ہے، ساری رات آئین وقانون کے ساتھ مذاق کیا گیا اپنے مفادات کی بولیاں لگائی جارہی تھی ، پوری رات آئین کے ساتھ کھلواڑ اور سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہورہی تھی ۔
انہوں نے کہا ترمیم کے نام پر اپنے ذاتی سیاسی مفادات کے لئے جعلی حکومت اور اتحادی ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں، جعلی حکومت ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے، اس بار سپریم کورٹ حملے میں پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے رہی ہے، آئینی ترمیم کے نام پر اعلی ٰعدلیہ کو مفلوج کیا جا رہا ہے ، مجوزہ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عالیشان عمارت بن کر رہ جائے گی، کل کے شرمناک ڈرامے کے بعد قاضی فائز عیسی کو خود توسیع سے دستبردار ہونا چاہئے۔