ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے محفوظ اور مستحکم ماحول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ اجتماعی ذمہ داری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق "ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے" کے حوالے سے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہےاوزون پروٹیکشن کرہ ارض پر زندگی کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے ،غیر ذمہ دارانہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے ، اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کےلئے کابینہ نے پنجاب کی پہلی جامع کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی منظوری دی ہے ،ملکی تاریخ کی پہلی جامع کلائیمنٹ پالیسی میں فلڈ مینجمنٹ،ایکو سسٹم انفراسٹرکچر، فوڈ سکیورٹی،ہیٹ ویویو پر ایکشن پلان مرتب کیا گیا ،گرین کور، بائیو ڈاؤرسٹی، ویسٹ مینجمنٹ،گرین ٹرانسپورٹ، آبی تحفظ اور ڈیپارٹمنٹل ایکشن پلان بھی شامل ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہناتھا ماحولیاتی تحفظ اور سستی بجلی کیلئے سولر پینل پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں ،محفوظ اور مستحکم ماحول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ اجتماعی ذمہ داری ہے ، موسمیاتی تبدیلی سے حفاظت اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ممکن ا قدام کریں گے ،دنیا کو محفوظ اور سرسبز بنانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کریں ۔