مولانا فضل الرحمن نے  آئینی ترمیم کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے ،شیخ رشید  

Sep 16, 2024 | 10:56 AM

 ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید  کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمن نے ائینی ترمیم کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید نے   آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے مولانا فضل الرحمن نے   آئینی ترمیم کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنے گھر کا راستہ سب کو دکھایا ہے ،مفتی محمود نے بھی تنہا ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی ،جو لوگ کہتے تھے کہ ووٹ کو عزت دو انہوں نے ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے اور ووٹ کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے ،کسی کے پاس  مسودے کی کاپی نہیں ہے یہ 25 کروڑ عوام کو اعتماد میں کیا لیں گے ۔ 

انہوں نے مزید کہا جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا رات کو مارا گیا دن کے اجالے میں نہیں ،مجھے پوری امید ہے 30 ستمبر کے بعد جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا اور سیاسی اونٹ  کسی کروٹ بیٹھے گا ۔   

مزیدخبریں