ایک نیوز:اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب کا کہنا ہے یہ لوگ ہماری کنپٹی پہ رکھ کرترامیم کرواناچاہتے ہیں ایسانہیں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا جولوگ یہ ترامیم کرناچاہ رہے ہیں وہ خطرناک ترامیم ہیں، ان کے پاس نمبرزپورے نہیں یہ کیسے اس کوکرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہمارے بندوں کوایجنسیزنے اٹھایاجس کی شکایت کمیٹی میں بھی کی ،کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھاکہ کس کابندہ ہے، کمیٹی میں بلاو ل بھٹوزرداری،خورشیدشاہ،اعظم نذیر تارڑسب تھے،یہ لوگ ہماری کنپٹی پہ رکھ کرترامیم کراناچاہتے ہیں ایسانہیں ہوگا، ہم حق پرہیں یہ غلط راستے پہ ہیں ، ہمارارب ایسے اسباب بنائے گایہ غلط نہیں کرسکیں گے۔