توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، بولیاں طلب

Sep 16, 2024 | 10:23 AM

ویب ڈیسک: کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کے لیے 30 ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لی ہیں، بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کرے گی، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کیلئے چارجز ادا کیے جائیں گے اور چارجز کی ادائیگی کیلئے بھی فارمولہ وضع کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں