ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآ گئی۔
مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ونگز کا مشترکہ اجلاس میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں تلح کلامی،مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی نے اپنے گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری پر عدم اعتماد کا اظہار کیاگیا۔
کمیٹی ارکان کاکہنا تھاکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو سنا نہیں جاتا۔راجہ فاروق نے کہا میں نواز شریف کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتا۔
کور کمیٹی میں شامل عہدے داران کا کہنا تھا گلگت بلتستان جنرل سیکرٹری اپنے بیٹے کو گلگت بلتستان کا مشیر لگوانا چاہتا ہے۔اس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا۔
کور کمیٹی نے مریم نواز کے سامنے گلے شکوؤں کے انبار لگا دیئے کے گلگت بلتستان کا جنرل سیکرٹری اتنے ٹائم سے اس عہدے پر ہونے کے باوجود کبھی کسی میٹنگ میں نظر نہیں آیا۔
فاروق حیدر اور صوبائی صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کے درمیان بھی تلخ جملوں کا تبادلہ خیال
گلگت بلتستان جنرل سیکرٹری نے کہا مسلم لیگ ن کا ایک ممبر حاجی انور اپنی وجہ سے جیتا ہے نہ کے پارٹی کی وجہ سے ،گلگت بلتستان جنرل سیکرٹری کی اس بات سے مریم نواز ناخوش نظر آئیں۔
پارٹی کے لوگوں نے کہا کے ان لوگوں کو بھی دیکھنا چاہے جو 25جولائی 2018 کے بعد پارٹی میں دیکھائی نہیں دیئے۔