بھٹو مرچکا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی  لفظی گولہ باری

Sep 16, 2023 | 22:58 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان چھڑنے والی لفظی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر خوب لفظی گولہ باری کی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کاکہنا تھاکہ ہمارے ایک سابق اتحادی اداروں کے پیچھے چھپے ہیں، اگر کوئی ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے بھاگا تو ہمارا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ وہ سیاسی جماعت اپنے نعرے سے بھاگی ہے جبکہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی کاکہنا تھاکہ  پیپلزپارٹی ہمیشہ صفر رہی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس بھٹو کے علاوہ پیش کرنے کیلیے کچھ بھی نہیں ہے، انہوں نے موٹرویز نہیں بنائے۔ بھٹو مرچکا ہے وہ زندہ نہیں ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ پیپلزپارٹی سے ملکر الیکشن لڑیں گے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ’بھٹو زندہ ہے کہ نعرہ دراصل ایک عوامی فلسفہ ہے، مسلم لیگ ن کے لوگ معاہدے کر کے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں‘۔

مزیدخبریں