پی پی رہنما حسن مرتضی کا حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلنج

پی پی رہنما حسن مرتضی کا حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلنج
کیپشن: PP leader Hasan Murtaza challenges Hanif Abbasi to a debate

ایک نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ کاکہنا تھاکہ کوئی سیاستدان 2 سڑکیں بنانے سے لیڈر نہیں بن جاتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو آئین پاکستان کی شکل میں آج بھی زندہ ہے۔جو ہر 10 سال بعد ڈیل کرکے سیاست چھوڑ دیں، وہ لیڈر نہیں بنا کرتے ہیں، اگر حنیف عباسی کا دماغ ٹھیک کام کر رہا ہے تو وہ مناظرہ کرلیں۔