کاکڑ حکومت نے اپنے40روز میں عوام کا بھرکس نکال دیا

Sep 16, 2023 | 22:39 PM

ایک نیوز:کاکڑ حکومت نے اپنے چالیس روزہ  دورہ حکومت میں عوام کے تین بڑے کڑاکے نکال دئیے ۔

نگراں دور حکومت میں تین مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  بڑھائی گئیں،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 10 اگست کو عنان حکومت سنبھالا۔انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی مدمیں عوام کا پہلا کڑاکا 15 اگست کو نکالا۔نگراں وزیراعظم نے 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرنے کی منظوری دی۔

 کاکڑحکومت نے دوسرا کڑاکا یکم  ستمبر  کو نکالا۔پیڑول کی قیمت میں 15 اور ڈہزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔

نگران حکومت کی طرف سے عوام کا تیسرا کڑاکا گزشتہ رات نکالا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 26 اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپےفی لیٹر کا اضافہ کردیا۔

موجودہ نگران حکومت نے چالیس دن میں پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ڈیزل کی قیمت میں 56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا۔

مزیدخبریں