ایک نیوز : وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کو امن مذاکرات کی دعوت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں برسوں سے چلنے والی یمن جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی قیادت کے حوثی باغیوں کو مذاکرات کی دعوت دینے کا خیر مقدم کیا گیا۔ حوثی گروپ کا ایک اہم رکن اس سلسلے میں رواں ہفتے ہی سعودی عرب پہنچا ہے جو 2014 کے بعد سے کسی بھی حوثی گروپ ممبر کا آفیشل دورہ ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ یمن میں جاری جنگ کے خاتمے اور امن کے لیے عمان بھی اہم سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے جو یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کو ترجیح دیتا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے اس سلسلے میں دیے گئے بیان میں کہا کہ ہم سعودی قیادت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس حوالے سے عمان کی قیادت کے اہم کردار پر ان کے شکرگزار ہیں۔امریکا کو اس بات کی خوشی رہی ہے کہ اس نے یمن میں امن اقدامات کے لیے یمنی گروپ اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر سفارتی تعاون فراہم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ رواں سال یمن سے سعودی عرب کے لیے عازمین حج کی پروازوں اور قیدیوں کے تبادلے کو مثبت پیشرفت قرار دیا گیا تھا۔