مودی سرکار کی دہشتگردانہ پالیسی بھارتی میڈیا نے بے نقاب کردی

Sep 16, 2023 | 18:26 PM

ایک نیوز:بھارت کو دہشگردی کا گڑھ بنا کے پاکستان پہ الزام لگا کر بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کر کے انتخابات جیتنے کا مودی کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ  بھارتی میڈیا نے ہی بے نقاب کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-16/news-1694870777-9057.mp4

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے اُڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے دہشتگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں متعدد افسران اور جوان ہلاک ہوگئے ۔12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامہ ہے جس کے ذریعے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی۔متعدد ثبوتوں اور شواہد سے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر  مذموم  سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔عالمی میڈیا کی بھی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیو شواہد سے ثابت  ہو چکا ہے کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کررہا ہے

رپورٹ کے مطابق اَیسے جھوٹے فیک انکاؤنٹر کر کے اورجھوٹی اور من گھڑت خبریں پھلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرا ہے۔بھارتی میڈیا سے بھی شواہد حاصل ہورہے ہیں کہ کیسے مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بھارت حکومت راجوڑی اور اننت ناگ میں بڑھتے ہوئے فسادات پر قابو نا کرپانے کی صورت میں میڈیا اور عوام کے سوالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔کچھ دن قبل مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی اپنے فوجیوں کے خون سے کھیل کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی یہی کوشیش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹاۓ۔سیز فائر کی مسلسل خلاف  ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔ان تصاویر اور ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر  کے اِس علاقے میں جہاں یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، صورتحال بلکل نارمل ہے۔اس سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کے خلاف گھٹیامہم جوئی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

مزیدخبریں