مراکش زلزلہ، ایک ہی جماعت کے 32 طالبعلم  لقمہ اجل بن گئے

Sep 16, 2023 | 17:10 PM

ایک نیوز: مراکش میں چند روز قبل آنے والا 6.8 شدت کا زلزلہ جہاں ہزاروں زندگیاں نگل گیا وہیں ایک ہی جماعت کے 32 طالب علم بھی منوں مٹی تلے چلے گئے۔

 بی بی سی کے مطابق شدید زلزلے نے جہاں مراکش کو ہلا کر رکھ دیا وہیں پہاڑی علاقے میں قائم گاؤں اداسیل میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔اداسیل زلزلے کے مرکز کے قریب تھا اسی وجہ سے وہاں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے اور  زلزلہ اپنے ساتھ ایک ہی جماعت کے 32 طالب علموں کی زندگی بھی ختم کرگیا۔

 بتایا جارہا ہے کہ طالب علموں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان تھیں جو کامیاب مستقبل کے خواب سجائے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔

بی بی سی نے تباہ ہونے والے اسکول کی استاد مس الفاڈیل سے گفتگو کی جنہوں نے اپنے شاگردوں کو کھو دینے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں