ایک نیوز: چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ افسران و اسٹاف کیساتھ الوداعی خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران خطاب کو خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج نو سال بڑے اچھے گزرے،میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے،آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔ْ
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں،ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہے۔جب سب اکھٹے ہونگےتو یہ بحران نہیں رہے گا،آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔