ایک نیوز : پاکستانی وفد 21ستمبر کو روس کے شہر کازان میں ہونے والے ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شرکت کرے گا ۔
رپورٹ کے مطابق ماسکو فارمیٹ اجلاس 21ستمبر کو ہوگا۔ جس میں روس، پاکستان، افغانستان انڈیا، ایران اور چین کے خصوصی نمائندے شریک ہونگے۔افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی روس میں ہونے والے 'ماسکو فارمیٹ' اجلاس میں شرکت کریں گے
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور جنگ کے بعد ملک کی تعمیر نو پر توجہ دی جائے گی۔
تقریب کے بعد شرکت کرنے والے فریقوں کے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔