قومی ٹیم کو بڑا دھچکا،انجری کا شکار نسیم شاہ کے حوالے سے بری خبر آگئی

Sep 16, 2023 | 15:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انجری کا شکار پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  ورلڈ کپ سمیت 1 سال کیلئے  ہر قسم کرکٹ سے دور ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہونے والے ٹیسٹوں کے اسکینز سے ظاہر ہوتا ہے کہ انجری کے باعث   نسیم شاہ کی ورلڈ کپ کے علاوہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور آئندہ کھیلے جانے والے پی ایس ایل میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ پی سی بی نے نسیم شاہ کے ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجری کی شدت برقرار رہنے  پر نسیم شاہ 1 سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔   نسیم شاہ کی  غیر موجودگی ورلڈ کپ  کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز کیلئے پاکستان کے لیے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگی۔

یادرہے کہ نسیم ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کے 46ویں اوور  میں انجری کے باعث میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ پچھلے ایک سال سےنسیم شاہ پاکستان کیلئے تمام فارمیٹ کھیل رہے ہیں۔ موجودہ فارم کے لحاظ سے، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے دنیا کے سب سے زیادہ قابل فخر ٹریو ہیں۔

پی سی بی کچھ دنوں میں نسیم شاہ کے سیکنڈری اسکینز کے نتائج آنے کے بعد باضابطہ فیصلہ کرے گا۔ ایشیا کپ میں ان کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ ایک اور ممکنہ متبادل محمد حسنین بھی  انجرڈہیں۔

مزیدخبریں