تھانہ ہیئر کے علاقہ میں دوہرے قتل کا ڈراپ سین

Sep 16, 2023 | 15:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تھانہ ہئیر کے علاقہ میں ہونے والےدوہرےاندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، ملزمان کو مختصر وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال کی سی آئی اے کینٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے کینٹ نےعلاقہ تھانہ ہئیر میں اپریل2023 میں لاپتہ ہونے والے میاں بیوی ندیم اور مختیاراں بی بی کے دوہرے اندے قتل کو مختصر وقت میں ٹریس کیا ہے۔ ملزمان امجد خان اورگوہرعرف ملنگی کو کم از کم وقت میں نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضہ سےمقتولین کے موبائل اورموٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

سندرکےعلاقہ میں ہونےوالی5کروڑروپےمالیت کی نقب زنی،1 کلوسونااور32 لاکھ روپے کی واردات کو بھی ٹریس کر لیا ہے۔بحریہ ٹاون لاہورمیں ہونےوالی5کروڑمالیت کی بڑی نقب زنی دبئی فیشن جیولرشاپ پرعیدالفطرچاند رات کو نامعلوم افراد نے تالے توڑکرکی تھی۔سی آئی اے کینٹ نےملزم سرغنہ علی حسن عرف حسنا کوگرفتارکرلیا ہے،ملزم سےمال مسروقہ طلائی زیوارت مالیتی5 کروڑروپےاورنقدی برآمد کی گئی ہے۔

ملزم حسن عرف حسنا گزشتہ 13 سالوں سے تھانہ مراد پورضلع سیالکوٹ میں قتل کا اشتہاری تھااورمفرورہوکرلاہور میں رہائش پذیرتھا۔ملزم حسن عرف حسنا تھانہ سبزہ زارلاہورمیں زنا کا اشتہاری بھی ہے،سی ائی اے کینٹ نے بین اضلاعی گینگ کے4 ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد علی عرف شانہ،عدنان عرف کھجوری،اورنگزیب عرف زیبی اور عمران عرف ککو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،مجرمان دوران واردات فائر مارنے کے عادی تھے۔

مجرمان اشتہاریوں نےدوران واردات ڈیوٹی ختم کرکے گھرجانے والے سب انسپکٹرلیاقت علی جو تھانہ ڈیفنس میں تعینات ہے انکو فائر مار کرشدید زخمی کیااورموٹر سائیکل اور نقدی چھین کرفرار ہو گئے۔

مجرمان نے شیخوپورہ کے علاقہ میں دوارن واردات پولیس پارٹی کے بروقت پہنچنے  پرپولیس مقابلہ کیا اور پولیس پارٹی کےدو ملازمان محمد سرور اور محمدآصف کو شدید زخمی کیا اوردوران واردات شہریوں کو بھی فائرنگ کر کےزخمی کیاتھا۔ملزمان نےلاہور اورشیخوپورہ میں شارع عام رابری کی 150 وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سےنقدی رقم 25 لاکھ روپے،6 عدد موٹر سائیکلیں ،25 عدد موبائل فونزناجائز اسلحہ3 عدد پسٹل30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سی آئی اے پولیس کی اولین ترجیح ہے.پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

مزیدخبریں