نازیبا ویڈیو اسکینڈل؛سکول پرنسپل کو جیل بھیجنے کا حکم

Sep 16, 2023 | 14:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گلشن حدید میں سکول کے پرنسپل عرفان غفور کو نازیبا ویڈیو اسکینڈل میں جیل بھیج دیا  گیا۔

رپورٹ کےمطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل مجسٹریٹ 5 ملیر کی عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئیندہ سماعت 20 ستمبر کو مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ ملزم عرفان غفور پر اسکول کے اندر خواتین سے نازیبا وڈیو سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں دو مقامات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف متاثرہ دو خواتین نے بھی عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ ملزم کی 100 سے زائد نازیبا وڈیو سامنے آئیں تھیں پولیس نے تا حال سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے والے ٹیکنیشن کو منظر پر نہیں لایا۔ ٹیکنیشن شکیل ملزم کے اسکول کے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لایا تھا ۔

مزیدخبریں