9 مئی سانحہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 158 ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

9 مئی سانحہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 158 ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ایک نیوز:سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 158 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔  ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسران نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تفتیشی افسران نے ملزمان کے خلاف کیس کے چالان کے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ 28 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل  کر دیا ہے۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 158 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔