دیپالپور: سیکنڈ ائیر کی طالبہ کوسر بازار نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

دیپالپور: سیکنڈ ائیر کی طالبہ کوسر بازار نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

ایک نیوز: دیپالپور میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو سر بازار نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق دیپالپور پولیس کی ناقص کارکردگی سے جرائم میں مسلسل اضافہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ دیپالپور میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کے اغواء کا افسوسناک واقعہ سامنے آ یا۔ نجی کالج کی طالبہ کو ضیاالدین کالونی کے بازار سے کار سواروں نے اغواء کر لیا۔ ایک نیوز نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ بازار سے گھر جا رہی ہے کہ نامعلوم کار سوار طالبہ کے پاس گاڑی روکتے ہیں اور طالبہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس تھانہ سٹی نے مغویہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کو تاحال ٹریس نہیں کیا جا سکا شہر  بھر میں شدید خوف وہراس کی فضا قائم ہے سول سوسائٹی کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری سمیت مغویہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-16/news-1694852184-2609.mp4