پنجاب پولیس شہداء کے لواحقین کو سول سٹی میں پلاٹ الاٹ

Sep 16, 2023 | 15:21 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: مروا ڈویلپرز کے چئیرمین ملک مدثر کھوکھر نے پنجاب پولیس کے شہداء کی فیملیز کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ چئیرمین مروا ڈویلپرز ملک مدثر کھوکھر اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے درمیان ایم او یو سائن تقریب میں پنجاب بھر کے پولیس فسران نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں تقریب کے دوران چئیرمین مروا ڈویلپرز ملک مدثر کھوکھر نے نہ صرف ایم او یو سائن کیا کہ مروا ڈویلپرز اپنے ہر پراجیکٹ میں پنجاب پولیس کے شہداء کے لیے کوٹہ مقرر کرےگی  بلکہ درجنوں شہدا کی فیملیز میں سول سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ تقسیم کیے۔ 

تقریب کے دوران شہداء کی فیملی نے بھی چئیرمین ملک مدثر کا شکریہ ادا کیا۔ ملک مدثر کے اس اقدام سے پنجاب پولیس کے کئی شہدا کو گھر نصیب ہوں گے۔ یہ بات متفقہ اور مشترکہ طور پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور دیگر  پولیس افسران نے کیں۔ 

شہداء کی فیملیز کے بچوں کی تعلیم کے لیے چئیرمین مروا ڈویلپرز نے ایک کروڑ فوری امداد کا اعلان کیا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ آئی جی  پنجاب نے کہا کہ جو خدا کے دیے ہوئے مال سے خرچ کرتے ہیں اللہ پاک انہیں اور بھی نوازتا ہے۔ 

اس پر چیئرمین مروا ڈویلپرز ملک مدثر نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اللہ پاک نے مجھے یہ موقع دیا۔

مزیدخبریں