ایک نیوز: نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کےفیصلہ پر نیب نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے نیب کا اہم اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔چیئرمین نیب پیر کے روز نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔