95 فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ، سروے

Sep 16, 2023 | 12:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 63 فیصد شہریوں نے خود کی یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا جبکہ 99 فیصد نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مشکلات پیش آنے کا بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق 63 فیصد شہریوں نے خود کی یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا، 99 فیصد نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مشکلات پیش آنے کا بتایا۔
اپسوس پاکستان نے اپنے سروے میں بتایا کہ 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں، صرف 5 فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔ اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔ سروے میں گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق 99 فیصد نے گھر یا گاڑی جیسی خریداری کے بارے میں پُراعتماد نہ ہونے کا کہا۔ سروے میں 96 فیصد پاکستانی مستقبل میں مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

مزیدخبریں