ایک نیوز: سانحہ نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رپوٹ کے مطابق پراسیکیوشن نے جناح ہاوس حملہ کیس کا چالان اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔پراسیکیوشن کی چالان میں بغاوت سمیت دیگر اہم شواہد شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پراسیکیوشن کی عوام الناس کو بغاوت پر اکسانے کے متعلق تمام ویڈیوز کو چالان کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان اعتراض دور کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے چالان تین روز تک اعتراض دور کر کے پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس میں سینٹر اعجاز چوہدری ، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ،اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، پی ٹی آئی چئیرمین سمیت دیگر شامل ہیں ۔چالان عدالت پیش ہونے کے بعد مقدمہ کا ٹرائل شروع ہو گا۔