فیروزوالہ: زمینی تنازعہ پروکلاء گروپوں میں فائرنگ، 6 افراد زخمی

Sep 16, 2023 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فیروزوالہ کچہری میں لڑائی کے دوران دو وکلاء گروپوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ ہو گئی جس سے6 افراد زخمی ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق فیروزوالہ دو وکلا میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ۔پیشی پر آئے دونوں گروپوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے 6افراد زخمی ہو گئے۔چوہدری علی اصغر بھلہ ایڈووکیٹ اور شیخ حسیب ایڈووکیٹ کے درمیان فائرنگ ہوئی ۔ زخمی ہونے والوں میں طارق ایڈووکیٹ ،مظہر ایڈووکیٹ ،شان ایڈوکیٹ ،حمزہ ،ذیشان ،اعجاز اور راہگیر شامل ہیں۔

فیروزوالہ زخمی ہونے والوں کو طبعی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گولیوں کی تھرتھراہٹ سے کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزیدخبریں