پسرور:اللہ کے گھر میں چوری کی واردات، ڈاکو 11 لاکھ لے اڑے

پسرور:اللہ کے گھر میں چوری کی واردات، ڈاکو 11 لاکھ لے اڑے

ایک نیوز: پسرور میں چوروں نے اللہ کے گھرکوبھی نہ چھوڑا, مسجد میں چوری کی واردات کر ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق پسرور میں نامعلوم چورمسجدکی لائبریری کے تالے ٹورکر11لاکھ روپے چراکرفرار ہو گئے۔ چوری کی واردات کاواقعہ جامع مسجد ختم نبوت محلہ ٹلہ میں پیش آیا۔مسجد کے مہتمم مفتی حافظ محمدطیب زاہد اعوان کے مطابق رقم کسی نے امانتا رکھوائی ہوئی تھی۔

 اطلاع پرتھانہ سٹی پولیس نے موقع پرپہنچ کرکاروائی شروع کردی ہے ۔