پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف حافظ سعد رضوی میدان میں آگئے

Sep 16, 2023 | 11:48 AM

ایک نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگران حکمران بھی غریبوں سے جینے کا حق چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پی ڈی ایم اور نگران حکومت میں کوئی فرق نہیں، نگران وزیراعظم عہدے کا ناجائز استعمال کررہے ہیں، نگران حکمرانوں کی سب تھیوریاں فیل ہوگئی ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، اس کا اثر براہ راست روزمرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ پر پڑے گا۔ 

حافظ سعد رضوی نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، جس سے عوام میں اشتعال اور بے چینی دن بدن بڑھ رہی ہے، غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا حکمرانوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں ںے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں