لاہور: تندور بھی چوروں کے نشانے پر، آٹے کے تھیلے نقدی لیکر فرار

لاہور: تندور بھی چوروں کے نشانے پر، آٹے کے تھیلے نقدی لیکر فرار

ایک نیوز: لاہور میں چوروں سے تندور بھی محفوظ نہیں رہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ گجرپورہ چائنہ اسکیم میں چورگلستان زمان نامی شہری کےتندورکےتالے توڑ کر صفایا کرگئے۔

 چورتندورسے20ہزارکی ایل سی ڈی،20ہزارکیش اور آٹے کے10تھیلے لے کرچلتے بنے۔ تھانہ گجرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔