ایک نیوز: جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 34 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 34 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ ملزمان خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، روبینہ جمیل ، سمیعہ اسد ، ملزمان بابر حسین ، فیاض احمد ،آشیمہ شجاع سمیت 34 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
پپراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 میں نئے جج تعینات ہو رہے ہیں۔ڈیوٹی عدالت نے ریمارکس دیے کہ نئے جج آ کر ضمانتوں پر سماعت کریں گے ۔
یاد رہے کہ ملزمان نے مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہونے پر دوبارہ ضمانتیں دائر کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔