چڑیا گھر اورسفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری

چڑیا گھر اورسفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہورچڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،لاہورچڑیاگھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن کے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری جنگلات،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ڈی جی وائلڈ لائف اوردیگر حکام نےاجلاس میں شرکت کی۔

لاہور چڑیاگھراورسفاری پارک میں نئے جانوراورپرندے لائے جائیں گے۔پانڈا،دریائی گھوڑا،گینڈا،افریقن کبوتر،کالا جیگوار،پوما،چلتن مارخورسمیت دیگر جانوروں اورپرندوں کا چڑیا گھر اورسفاری پارک میں اضافہ کیا جائے گا۔اژدھا اورسانپ کی نئی اقسام بھی لاہورچڑیا گھر میں لائی جائیں گی۔ سفاری پارک میں ہاتھی،گینڈا،زرافہ،زیبرا،شترمرغ اورہرن کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔
لاہو رچڑیا گھر اورسفاری پارک میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی، جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔ سفاری پارک میں افریقن زون،ڈیزٹ اورسالٹ رینج بنائے جائیں گے،نائٹ سفاری شروع کی جائے گی۔شہری سفاری پارک میں خصوصی بنائے گئے HUTمیں قیام بھی کر سکیں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نےلاہورچڑیا گھراورسفاری پارک میں ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت  کی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہےکہ لاہور چڑیا گھراورسفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا،لاہورچڑیا گھر اورسفاری پارک میں دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-16/news-1694845924-4127.mp4