وزیرستان کے یتیم بچوں کیلئے پاک فوج کا احسن اقدام 

وزیرستان کے یتیم بچوں کیلئے پاک فوج کا احسن اقدام 
کیپشن: Good initiative of Pakistan Army for the orphans of Waziristan

ایک نیوز: پاک فوج کے زیر سایہ امہ چلڈرن اکیڈمی کا قیام 2011 میں وانا ویلفیر ایسوسی ایشن کی مدد سے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں یتیم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اکیڈمی میں کل 650 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ اکیڈمی پریپ سے میٹرک تک کی کلاسوں پر مشتمل ہے۔ تمام طلباء کو کتابیں اور سٹیشنری بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اکیڈمی میں طلباء کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر فری لنچ کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے ۔

دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کے لیے پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے ہاسٹل کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں ایک وقت میں 80 طلباء کو رہائش کی سہولیات میسر ہیں۔ 

اُمّہ چلڈرن اکیڈمی سے وزیرستان کے ہزاروں طلباء  مستفید اور فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "آرمی کی جانب سے وزیرستان کے علاقے کے بچوں کے لئے ایک تحفہ ہے"۔ اکیڈمی میں زیرتعلیم طالبعلم کا کہنا تھا کہ "میرے والد شہید ہو گئے تھے، میری خواہش ہے میں بڑا ہو کر ڈاکٹر بنوں"۔

اسلامی اور جدید تعلیم کے علاوہ امہ چلڈرن اکیڈمی طلباء کو محفوظ اور صحت مند ماحول بھی فراہم کرتی ہے۔