پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل

پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل

ایک نیوز: کراچی میں پانی چوری کرنے والوں کی شامت آگئی ،5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق واٹر بورڈ، پاکستان رینجرز  سندھ اور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں پانی کے بحران پہ قابو پانے کے لیے آپریشنز شروع  کر دیا گیا ہے،آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا ۔ غیر قانونی واٹر ہیڈرنٹس کے آپریٹرز کو آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے آنے والا پانی جن ٹینکرز میں جمع کیا جاتا تھا انہیں بھی فوری طور پر سیل کردیا گیا، غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے مالکان فرار ہیں لیکن پولیس کی تلاش جاری ہے ۔

تمام ذمہ داران کو جلد از جلد کڑی سزا دینے کیلئےقانونی کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے ۔علاقہ مکینوں نے پاکستان رینجرز کے پانی چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن کو خوب سراہا اور ان کی تعریف میں نعرے بھی لگائے۔پانی چوری کرنے والے تمام مجرمان کو ہر ممکن کوشش کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا جس سے پانی کے بحران میں نمایاں کمی آئے گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-16/news-1694843754-7750.mp4