پرویز الہی کی گرفتاری، اعلی افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Sep 16, 2023 | 10:47 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ،ڈی آئی جی آپریشن  اور ایس ایس پی آپریشنز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست   سماعت کیلئےمقرر ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس چوہدری وقاص روف پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست  پر 18 ستمبر کو   سماعت کریں گے۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر ائی جی اسلام آباد کے ورانٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو ائی جی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی تمام کیسز میں ضمانت منظور کی، نیب حراست سے بازیاب کراکے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرایا گیا۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو طلب کرکے تحریری حکم نامہ دیا،عدالت نے پولیس افسران کو بحفاظت گھر پہنچانے کا حکم دیا۔دونوں پولیس افسران کی موجودگی میں چوہدری پرویز الٰہی کو اٹھایا گیا۔دونوں پولیس افسران نے عدالتی حکم کے برعکس چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظت نہیں کی ۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

مزیدخبریں