کرپشن کیس؛ محمد خان بھٹی، محمد ریاض کی تفتیشی رپورٹ عدالت جمع

Sep 16, 2023 | 10:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوزَ: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کےمعاملہ میں نیب  لاہور نےمحمد خان بھٹی اور محمد ریاض کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے دونوں ملزمان کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروائی ہے۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دونوں ملزمان کو دوران تفتیش آمنا سامنا کروایا،دونوں ملزمان سے شریک ملزمان کی شناخت سے متعلق ریکارڈ اکھٹا کیا گیا۔کک بیکس کی رقم  سے متعلق دونوں ملزمان نے دو مختلف بیان دیے۔محمد خان بھٹی کے بیٹے شہریار خان کے بنک اکاونٹ میں 100ملین رقم منتقل ہوئی۔ملزم محمد خان بھٹی اس رقم سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا۔

نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی سے اس رقم سے متعلق ذرائع آمدن معلوم کرنا درکار ہے۔محمد خان بھٹی کو اس رقم سے متعلق  یاداشت کے لیے مزید مہلت دی گئی،شریک ملزم محمد ریاض کے بیٹے عرفان ریاض کے بینک اکاؤنٹ میں بھاری رقم منتقل ہوئی۔ملزم محمد ریاض سے بھی ذرائع آمدن سے متعلق تفتیش درکار ہے ۔

نیب نےاستدعا کی کہ عدالت دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ۔محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں جبکہ محمد ریاض کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تھا۔

مزیدخبریں