ایک نیوز: سندھ میں اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سکیورٹی فورسزکاکریک ڈاؤن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں متعدد اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرلیا ہے اور تمام مجرمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔آپریشنز کے دوران ذخیرہ اندوزوں اوراسمگلرز سے برآمد شدہ سامان کوبھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور قمبرشداد کوٹ سے برآمد شدہ سامان میں 3لاکھ 31ہزار700 گندم کی بوریاں شامل ہیں۔
خیرپور اور نواب شاہ سے چینی کی 10ہزار900 بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ خیرپور، سنگھاراور گھوٹکی سے حاصل ہونے والے سامان میں 5 ہزار750یوریا کی بوریاں شامل ہیں۔قمبر شداد کوٹ سے 1000 کھاد کی بوریاں اورخیرپورسے 83ہزار200 لیٹرخورنی تیل بھی برآمد ہوا ہے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف آپریشنز اور قانونی کاروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا.
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-16/news-1694841671-9157.mp4