ایک نیوز: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈا رواں ماہ 24 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا کارڈ لیک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پرینیتی چوپڑا اور ان کے دولہے راگھو چڈا کی طرف سے سوشل میڈیا پر باضابطہ طور پر کوئی کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے مطابق دولہے کی سہرا بندی مشہور تاج لیک میں دوپہر ایک بجے ہوگی، دو بجے بارت جائیگی اور چار بجے شادی کے پھیرے لئے جائیں گے۔
دلہن کی رخصتی شام ساڑے چھ بجے ہوگی جبکہ رات ساڑھے آٹھ بجے لیلا پیلس کے دربار میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔
شادی کی تاریخ قریب آتے ہی اداکارہ اپنے شوبز کام کو سمیٹ رہی ہیں تاکہ شادی سے قبل وقفہ لے سکیں جبکہ30 ستمبر کو چندی گڑھ میں ایک شادی کا استقبالیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جس میں مشہور شخصیات شریک ہوں گی۔