ایک نیوز:مسلم لیگ ن کےرہنماعطاتارڑکاکہناہےکہ نیب ترامیم کے فیصلے میں90 دن کے ریمانڈ کی شق کو نہیں چھیڑا گیا، لاڈلے کو سوٹ کرنے والی کسی بھی شق کو چھیڑا ہی نہیں گیا۔
لندن میں ن لیگی رہنما عطاتارڑکاپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہناتھاکہ چیف جسٹس نے آخری دن بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو خوش کرنے کی کوشش کی۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ نیب ترامیم کے فیصلے میں90 دن کے ریمانڈ کی شق کو نہیں چھیڑا گیا، لاڈلے کو سوٹ کرنے والی کسی بھی شق کو چھیڑا ہی نہیں گیا۔
عطاتارڑکاکہناتھاکہ ہمارے خلاف کیسز میں دم ہوتا تو ہم خوف زدہ ہوتے،قائد نواز شریف کی واپسی اٹل ہے، کوئی کیس ان کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا، نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی معاملات سے نمٹنے کیلئے ہماری قانونی ٹیم غور کرے گی۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کیلئے مشورہ ہے کہ نیا فرنٹ نہ کھولیں، کیونکہ بات نکلی تو دور تک جائے گی۔
نیب ترامیم فیصلے میں90 دن کے ریمانڈ کی شق کو نہیں چھیڑا گیا،عطاتارڑ
Sep 16, 2023 | 06:49 AM